شنبه 03/می/2025

اسرائیل نے سات فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا

بدھ 16-اکتوبر-2019

قابض صہیونی فوج نے سات فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرتے ہوئے انہیں قبلہ اول میں عبادت سے روک دیا ہے۔

دوسری جانب قابض فوج نے القدس کے علاقے العیسویہ میں تلاشی کے دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لےلیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مطابق قابض فوج نے العیسویہ میں مسجد الاربعین کے قریب سے دو فلسطینیوں 17 سالہ نصراللہ محمود اور 23 سالہ محمد منیر درس کو حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ قابض فوج نے گذشتہ تین ماہ سے العیسویہ کے باشندوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں قابض فوج نے القدس سے تعلق رکھنے والے 7 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا۔ قابض فوج نے سات فلسطینیوں کو 15 دن تک مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا۔

 مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے منتهى أمارة، ونور محاميد، معاذ محمدي، محمد عزام، خليل أبو زين بن سعيد، طه شواهنة،  اور محمد نزار حسن. کو قبلہ اول سے بے دخل کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی