چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی جہاد کے وفد کی مصرآمد، فلسطین کی صورت حال پربات چیت

منگل 15-اکتوبر-2019

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کےسیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کی قیادت میں جماعت کا اعلی اختیاراتی وفد مصر کے دورے پرقاہرہ پہنچا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کی قیادت میں جماعت کے وفد نے قاہرہ پہنچ کر مقامی قیادت سے ملاقاتیں شروع کی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زیاد النخالہ کی قیادت میں جماعت کا وفد مصرمیں ہے جہاں انہوں نے فلسطین کی تازہ صورت حال پرمصری قیادت سے بات چیت کی ہے۔ وفد میں جماعت کے سیاسی شعبے کے دیگر ارکان بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسلامی جہاد کا وفد ایک ایسے وقت میں غزہ پہنچا ہے جب دوسری طرف خطہ ایک نئی کشیدگی کی لپیٹ میں ہے اور امریکا فلسطینیوں کے خلاف سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مختصر لنک:

کاپی