غزہ میں فلسطینی وزارت زراعت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال غزہ میں زیتون کی پیداوار 30 ہزار ٹن سے زیادہ ہونے لی توقع ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت زراعت کے ترجمان ادھم البسیونی نے کہا کہ غزہ میں زیتون کی کاشت کے لیے 39 ہزار دونم رقبہ مختص ہے جب کہ اس میں سے 32 ہزار دونم کا رقبہ پھل دار پودوں پر مشتمل ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے عاید کردہ ناکہ بندی کے باوجود غزہ میں زیتون کے پھل کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
البسیونی نے کہا کہ 24 ہزار ٹن زیتون کےپھلوں میں 4ہزار ٹن زیتون کا خالص تیل حاصل کیا جا سکتا ہے۔