قابض صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی دو شیزہ کو چار سال قید کے بعد رہا کردیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القدس سے تعلق رکھنے والی اسیرہ عطایا ابوعیشہ کو چار سال قید کے بعد رہا کیا گیا ہے۔
کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ عطایا ابو عیشہ کو چار سال قبل اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا گیا تھا۔ ابو عیشہ کو دامون جیل میں قید کیا گیا تھا۔