جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس نے مسلمان عبادت گزاروں کو باب الرحمہ سے بے دخل کر دیا

پیر 14-اکتوبر-2019

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس چیف نے مسجد اقصیٰ کے عبادت کے علاقے باب الرحمہ کو خالی کرنے کا حکم جاری کے دیا۔

 مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اپنے کمانڈر کے جاری کردہ حکم نامہ کے بعد مسلمان عبادت گزاروں کو زبردستی عمارت سے باہر نکال دیا۔

حالیہ ہفتوں میں پولیس فورس باب الرحمہ کے علاقے پر متعدد بار ہلہ بولا اور عمارت سے فرنیچر کو ضبط کر لیا۔

گذشتہ فروری میں بیت المقدس سے تعلق رکھنے الے شہریوں نے مسجد اقصیٰ کے عبادت کے علاقے باب الرحمہ کو دوبارہ کھولا جسے اسرائیلی پولیس نے 16 سال پہلے بند کر دیا تھا۔

مقبوضہ بیت المقدس کے رہنما باب الرحمہ پر اسرائیلی قبضے اور اسے یہودی مندر بنانے کا اسرائیلی ارادہ  پہلے ہی بیان کر چکے ہیں جو مکمل اسلامی جگہ پر قبضے کا حصہ ہے جسے صہیونی ٹیمپل ماونٹ کا دعویٰ کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی