جمعه 02/می/2025

مرکزاطلاعات کے فیس بک صفحے کی بندش ابلاغی دہشت گردی ہے:رافت مرہ

ہفتہ 12-اکتوبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے بیرون ملک شعبہ اطلاعات کے انچارج رافت مرہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کے’فیس بک’ صفحے کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ابلاغی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘مرکزاطلاعات فلسطین’ کی عربی ویب سائٹ کے فیس بک پیج کی بندش ناقابل قبول ہے۔ فیس بک کے اس اقدام سے لاکھوں افراد تک فلسطین سے متعلق مستند معلومات کی رسائی میں رکاٹ پیدا ہوئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رافت مرہ نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ بدھ کو ‘فیس بک’ نے اسرائیل نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر جانب داری کی اپنی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور پیشہ وارانہ قواعدی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اظہار رائے کی آزادی پرخود ہی وار کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ مرکزاطلاعات فلسطین کے فیس بک صفحے کی بندش انتہائی خطرناک پیش رفت، پیشہ وارانہ ابلاغی اصولوں کی نفی اور فلسطینی سماجی کارکنان کے حقوق کی صریح نفی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیس بک صفحے کی بندش فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق پر آواز بلند کرنے کی کوششوں کو دبانے کے مترادف ہے۔ اس اقدام سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فیس بک فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی پردوہ پوشی میں برابر کی ملوث ہے۔

رافت مرہ کا کہنا تھا کہ فیس بک کی اسرائیلی طرف داری اور فلسطینیوں پر مظالم کی پردہ پوشی کے باوجود فلسطینی قوم اپنی آواز دنیا تک پہنچانے کی کوشش جاری رکھے گی۔

خایل رہے ‘فیس بک’ انتظامیہ کی طرف سے کسی پیش گی وارننگ کے بغیر ہی اس کا فین پیج بلاک کردیا حالانکہ اس کے فالورز کی تعداد 50 لاکھ سے زاید تھی۔ فیس بک کی طرف سے اس اقدام کا کوئی جواز نہیں بتایا تاہم یہ واضح ہے کہ مرکزاطلاعات فلسطین کے صفحے کی بند کے پیچھے امریکا کی صہیونی اور یہودی لابی اور اسرائیلی ریاست ہے جو مسلسل اپنے حامی عالمی ابلاغی اداروں کو انتقامی کاررائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

بیان میں ‘فیس بک’ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے اور ویب سائٹ کا صفحہ بحال کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزاطلاعات فلسطین کے صفحے کے حوالے سے مرکز ‘فیس بک’ کی پالیسی اور اس کے اصولوں کی مکمل پاسداری کر رہی ہے مگر اس کے باوجود ویب سائٹ کا فیس بک پیج بند کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے فیس بک کے قارئین تک اپنا مواد، پیغام اور خبریں پہنچانے کے لیے دوسرے ذرائع استعمال کرنا شروع کیے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ فیس بک کہ انتظامیہ سے بھی صحفہ بحال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے سوشل صفحات کی بندش کا یہ پہلا موقوع نہیں۔ اس سے قبل بھی فیس بک اسرائیل اور عالمی یہودی لابی کو خوش کرنے کے لیے ایسے اوچھے ہیتھکنڈے استعمال کرتی رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی