فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن اور سرکردہ فلسطینی رہ نما احمد عطون نے کہا ہے کہ عالم اسلام کا داخلی انتشار بیت المقدس کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کا موجب بن رہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق احمد عطون نے کہا کہ موجودہ حالات بیت المقدس کو یہودیانے کے منصوبے کوآگے بڑھانے کے لیے اسرائیلی ریاست کے لیے ممد ومعاون ثابت ہو رہا ہے۔
احمد عطون نے کہا کہ القدس کو یہویانے کی سازشوں کا مقابلہ کرنے میں بیت المقدس کی عوام پیش پیش ہے۔
فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے عوام دفاع قبلہ اول کی جنگ کا ہراول دستہ ہیں جو صہیونی ریاست کو یہودیانے کی سازشوں کا پا مردی کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔
القدس سے بے دخل کیے گئے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بالعموم پورا عالم اسلام بالخصوص فلسطینی قوم القدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
انہوں نے کہا کہ فسلطینی اتھارٹی کو چاہیے کہ وہ القدس اور مسجد اقصیٰ کو بچانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس کے باشندے اس وقت بدترین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کو القدس کے باشندوں کی مدد کے لیے ہرممکن کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا داخلی انتشار اسرائیل کو مسجد اقصیٰ اور القدس کو یہودیانے کا موقع فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا القدس اور مسجد اقصیٰ مسلم امہ کا فخر نہیں؟ کہ اس کے لیے ہم آج تک کوئی موثر کوشش اور حکمت عملی وضع نہیں کرسکے۔