شنبه 16/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں میں 55 فی صد اضافہ

جمعہ 11-اکتوبر-2019

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 7 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے واقعات اور آباد کاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس 8 اکتوبر کو یوم غفران یعنی عید کپور کے موقع پر 232 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولے تھے جب کہ رواں سال اس موقع پر مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والے آباد کاروں کی تعداد 360 تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں عبرانی سال کے دوران اب تک 1368 یہودی آباد کار مسجد اقصی پردھاوے بول چکے ہیں جب کی گذشتہ برس اس عرصے میں 1210 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا تھا۔

عبرانی ٹی وی چینل نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال ہزاروں کی تعداد میں یہودی مسجد اقصیٰ میں دھاوے بولیں گے۔ رواں سال کے کئی مذہبی تہوار ابھی باقی ہیں جن میں بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے ایام کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے اور مقدس مقام میں گھس کر تلمودی تلیمات کے مطابق اشتعال انگیز مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی