چهارشنبه 30/آوریل/2025

مایوسی کا شکار اسرائیلی میڈیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑا

بدھ 9-اکتوبر-2019

اسرائیلی میڈیا نے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو برطرف کرنے کے ایک ماہ بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طرز عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے باتیں کرتے ہیں، وہ عملا کچھ نہیں کرتے۔

اسرائیلی میڈیا کے متعدد ذرائع ابلاغ نے صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں محض ‘باتونی’ قراردیا۔ عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق ٹرمپ بہت زیادہ بولتےہیں مگر عملا کچھ نہیں کرتے۔ وہ صرف باتونی اور لاپرواہ انسان ہیں۔ ٹرمپ سے اسرائیلی میڈیا کی مایوسی میں اس وقت اضافہ ہوا جب ڈیموکریٹس نے کہا تھا کہ ٹرمپ ایرانی صدر حسن روحانی سے مل سکتےہیں۔

عبرانی ریڈیو نے امریکی صدر کے بیانات کو توہین آمیز قرار دیا۔

ٹیلی ویژن کے تجزیہ کار ایہود بعاری نے کہا کہ ہم نے ٹرمپ کے ساتھ  مل کربہت بڑی غلطی کی۔ وہ ناقابل اعتبار ہیں۔

لیکوڈ کے رہ نماؤں کا کہنا ہے کہ "ایران بہادر ، مضبوط ، اور بے رحمی سے اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے ، اور ٹرمپ کی چہچہاہٹ سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا” یہ کہتے ہوئے کہ ٹرمپ "کرسی پر براجمان ہیں اور اب ان کے پاس اسرائیل کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی