چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی آنسوگیس شیلنگ کے نتیجے میں فلسطینی بچہ شدید زخمی

بدھ 9-اکتوبر-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قابض صہیونی فوج نے نہتے فلسطینیوں کے گھروں پر اندھا دھند گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی رام اللہ میں الجانیہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور اس موقع پر انہوں نے گھروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

قدس پریس کے مطابق فلسطینی بچے کو آنسو گیس کا شیل اس وقت لگا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔ آنسو گیس کے شیل سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا۔

مختصر لنک:

کاپی