اسرائیلی وزارت داخلہ نے دو خواتین سمیت مقبوضہ بیت المقدس سے تعلقرکھنے والے چار سماجی کارکنوں کو ایک ماہ کے لیے سفر سے روک دیا۔
اسرائیلی فیصلہ مسجد اقصیٰ کے حامی کارکنان محمد الشلبی ، امین الشویکی ، خدیجی خویس اور ھنادی الحلوانی کے خلاف آیا۔
فیصلے کے مطابق وزارت داخلی نے دعویٰ کیا کہ ان کارکنوں کا سفر اسرائیل کی سکیورٹی کے لیے سخت خطرہ ہے۔
یہ فیصلہ اس پولیسی کا حصہ ہے جس کے تحت مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کرنے والے فلسطینی کارکنوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔