چهارشنبه 30/آوریل/2025

طولکرم میں اسرائیلی فوئرنگ سے فلسطینی مزدور زخمی

منگل 8-اکتوبر-2019

طولکرم کے شمال میں دیوار علیحدگی کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کی  فائرنگ سے  فلسطینی مزدور زخمی ہو گیا ۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ نوجوان مزدور جسکی شناخت عبدالسلام خلیل کے نام سے ہوئی جسکا تعلق شمالی طولکرم میں نزلہ الغربیہ گاوں سے ہے  اس وقت اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جب وہ زیتا گاوں میں دیوار علیحدگی کو پار کر کے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے زخمی نوجوان کو اسرائیلی ایمبولینس میں ڈالا اور دور لے گئے۔

بہت سے فلسطینی مزدور اسی دروازے سے گزر کر 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ذخمی ہو ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی