چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی زندانوں میں قیدیوں کے مصائب کی عکاسی کے لیے تصویری نمائش

پیر 7-اکتوبر-2019

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی کے حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم یوروپی انیشی ایٹو نے ہفتے کے روز ڈنمارک کے شہر اڈنسی میں ایک تصویر نمائش کا انعقاد کیا جس میں صہیونی ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے مصائب کے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔

اس سرگرمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شادی لبد نے بتایا کہ اس نمائش کا جو شہر میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے لگائی گئی کا مقصد یورپی عوام کو فلسیطنی قیدیوں کی تکالیف اور ان کے ساتھ ہونے والے مصائب سے آگاہ کرنا ہے کیونکہ اسرائیلی ریاست فلسطینی قیدیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام فلسطینی قیدیوں کے خلاف قابض ریاست کے حربوں کو بے نقاب کرنا، میڈیا ، انسانی  اور قانونی حلقوں کو قیدیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مرکزی ریلوے اسٹیشن کے سامنے ایک پرہجوم جگہ پر نمائش  کو وزٹ کرنے کے لیے ہزاروں افراد آ رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی