چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اوقاف کی مسجد ابراہیمی کو بند کیے جانے کی شدید مذمت

پیر 7-اکتوبر-2019

فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور نے اتوار اور بدھ کے روز اسرائیلی غاصب حکام کی جانب سے الخلیل شہر میں واقع مسجد  ابراہیمی کو تعطیلات کے بہانے کے تحت بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز سہ پہر دو بجے سے رات 10 بجے تک مسجد ابراہیمی پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید مذمت کی۔

محکمہ اوقاف کے سیکرٹری اطلاعات حسام ابو الرب  نے اتوار کے روز ایک بیان  میں مسجد ابراہیمی کو بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد ابراہیمی کے خلاف ہونے والے توہین آمیز اقدامات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد ابراہیمی مسلمانوں کا مذہبی مقام ہے جہاں مسلمان اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق عبادت کرتے ہیں۔ اس میں مداخلت اور اسے بندکرنا مقدس مقام کی بے حرمتی کرنا اور مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت کرنا ہے۔

حسام ابو الرب نے کہا کہ یہ اس بات کا کوئی راز نہیں ہے کہ صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ اسرائیلی حکام کی مداخلت کی وجہ سے مسجد ابراہیمی میں 52 بار اذان اور نماز نہ ہوسکی۔

مختصر لنک:

کاپی