شنبه 16/نوامبر/2024

پولیس کی سرپرستی میں 121 یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

پیر 7-اکتوبر-2019

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 121یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عبرانی زبان میں خبریں شائع کرنے والی اسرائیلی میڈیا کےمطابق اتوار کو پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 121  یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے 62 یہودی آباد کاروں نے مراکشی دروازے کے قریب جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر قابض فوج نے فلسطینیوں پرکڑی پابندیاں عاید کررکھی تھی اور انہیں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے۔ یہودی آباد کار سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں اخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پریہودی آباد کاروں کے دھاووں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں یہودی آباد کار فوج اورپولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں روزانہ کی بنیاد پر یہودی آباد کار مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی