ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی زندانوں میں چھ فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل شہر کے رہائشی 42سالہ احمد عبدل کریم غنانم مسلسل 84 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مشرقی بیت المقدس کے علاقے ابو دیس کے 30 سالہ اسماعیل علی74 دن سے بھوک ہڑتال پرہیں۔
اس کے علاوہ ، جینن کے جنوب میں واقع قصبہ عربا سے تعلق رکھنے والے اسلامی جہاد کے رہنما طارق القعدان مسلسل 68 دن سے ہڑتال پر ہیں۔
نابلس کے گاؤں تل کے رہنے والے 28 سالہ مصعب توفیق الہندی مسلسل 13 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
اردن سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ ھبہ احمد عبدالباقی اللبدی نے مسلسل دن سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔
قیدی احمد زہران نے مسلسل 8 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہے۔