چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن:مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کا طاقت کا استعمال

اتوار 6-اکتوبر-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ‘عوفر’ جیل کے باہر اسیران کے حق میں نکالی گئی ایک ریلی کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں جامعہ بیرزیت  یونیورسٹی کے کے طلباء نے یونیورسٹی سے عوفر جیل تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اس موقع پر قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین جن میں زیادہ تر طلباء شامل تھے پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیاجس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ یہ ریلی اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے انتظامی قیدیوں کی حمایت میں نکالی گئی تھی۔

قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بعض کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ادھر جنین شہر میں فلسطینی شہریوں نے 68 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر طارق قعدان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے جن پر اسیرقعدان کو رہا کرنے اور دیگر تمام بھوک ہڑتال اسیران کے مطالبات تسلیم کرنے کے مطالبات درج تھے۔

قابض فوج نے اس موقعے پربھی فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی