چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پولیس کا بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان پر سر عام وحشیانہ تشدد

ہفتہ 5-اکتوبر-2019

قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نہتے فلسطینی نوجوان پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کئی درندہ صفت قابض فوجی ایک فلسطینی نوجوان پر وحشیانہ تشدد کر رہے ہیں۔

قابض فوج نے جمعہ کو علی الصباح مقبوضہ بیت المقدس میں کے ایک نوجوان مرد کوالعیسویہ میں بے دردی سے حملہ کرنے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔

انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اہلکار فلسطنی نوجوان لیث درویش کو اس کے سر میں شدید ضربیں لگا رہے ہیں۔ اس کے ہاتھ باندھ دیئے گئے ہیں اور اسے بری طرح زدو کوب کیا جا رہا ہے۔

بیت المقدس کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج درویش کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ قابض فوج نے دو مہینے سے زیادہ عرصہ میں عیسویہ کے نوجوانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مہم چلا رکھی ہے جہاں اس مہم کے دوران قابض فوج کے سیکڑوں نوجوانوں کو  حراست میں لیا یا انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی