جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی میں صہیونی دشمن سے مقابلے کے لیے عزم کافقدان ہے: حماس

ہفتہ 5-اکتوبر-2019

اسلامی تحریک مزحمت’حماس’ نے کہا ہے کہ حالات یہ ثابت کررہے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی میں صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے اور اس کے جرائم کی روک تھام کے لیے عزم کا فقدان ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے سول امور حسین الشیخ کی اسرائیلی وزیرخزانہ موشے کحلون سے ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ طے پائے تمام معاہدوں ختم کرنے کا اعلان محض ڈھکوسلا اور کاغذ پر سیاہی کے مترادف ہے۔

حازم قاسم کا کہنا تھا کہ موشے کحلون کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر کی ملاقات رام اللہ اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان رابطوں اور معاہدوں پرعمل درآمد کی واضح مثال ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی  اسرائیل کے بائیکاٹ کے دعوئوں پرعمل درآمد کا عزم اور حوصلہ نہیں رکھتی۔

حماس کے ترجمان نے رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے اسرائیلی فوج کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن سے فوجی تعاون قوم کی امنگوں اور توقعات کی توہین ہے۔

مختصر لنک:

کاپی