جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں زیرتعمیر فلسطینی مکان مسمار کردیا

جمعہ 4-اکتوبر-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر فلسطینی شہریوں کا ایک زیرتعمیر مکان مسمار کردیا۔

ایک مقامی سماجی کارکن محمد عوض نے بتایا کہ قابض فوج نے القدس کو الخلیل شہرسے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر وادی الشیخ میں علی محمد العلامی کا زیرتعمیر مکان مسمار کردیا۔

عوض نے بتایا کہ مسمار کیا گیا مکان 150 مربع میٹر پربنایا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقوں میں مقامی فلسطینی آبادی کے مکانات کی مسماری اور ان پر قبضہ صہیونی فوج کا روز کا معمول بن چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی