جمعه 09/می/2025

یہودی آباد کاروں کا تین فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد

جمعرات 3-اکتوبر-2019

قابض صہیونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ‘رماتی شائی’ نامی یہودی کالونی کے قریب تین فلسطینی بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ الخلیل شہر میں یہودی آباد کاروں نے 11 سے 13 سال کی عمر کے تین فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ تینوں فلسطینی ایک مقامی شہری تیسیر ابو عیشہ کے ہیں۔ انہیں تل الرمیدہ کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی