فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر غلطی سے گولی چلنے سے شہید ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کا ایک سینیر کمانڈر مجاھد محمد ایمن القرا جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر غلطی سے گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔
بیان میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور اس کے اہل خانہ سے ہمدردی اور غمگساری کی گئی ہے۔
القسام بریگیڈ کی طرف سے تنظیم کے کمانڈر کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔