جمعه 15/نوامبر/2024

‘یو این’ میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت

منگل 1-اکتوبر-2019

اسلامی مزاحمتی تحریک ‘حماس’ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کے دوران فلسطینی قوم کی ترجمانی پر ملائیشن صدر مہاتیر محمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ملائیشین  صدر کو لکھے گئےمکتوب میں  جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطینی قوم کی بے لاگ حمایت ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطینی قوم ملائیشیا کے صدر اور قوم کی قضیہ فلسطین کے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ملائیشین صدرنے مقبوضہ بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور پورے فلسطین سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہےجنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران جس جرات کےساتھ انہوں نے فلسطینی قوم کے حقوق اور مطالبات کی ترجمانی کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

ھنیہ نے اپنے مکتوب میں لکھا کہ "اس تاریخی اور جرات مندانہ موقف پر فلسطینی عوام کے گہرے فخر کا اظہار کیا ہے۔ سترسال سے زیادہ عرصے سے سرزمین فلسطین پرصہیونی ریاست کا ناجائز اورغاصبانہ قبضہ ہے۔ اسرائیل کے جبر اور ستم کے خلاف آواز بلند کرنا اور اس کی مجرمانہ پالیسی کو بے نقاب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ملائیشین صدرنے فلسطینی قوم کے حقوق کی ترجمانی کی ہے۔ عالمی قیادت بالخصوص عالم اسلام اور عرب ممالک کی لیڈرشپ کو بھی صہیونی ریاست کے جرائم کےخلاف اسی طرح کا جرات مندانہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ملائیشیا کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس  سے خطاب میں "اسرائیل” سے متعلق اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم پر مظالم کی تمام حدیں پار کردی گئی ہیں مگر عالمی ضمیر مردہ ہے۔

ملائیشیا کے صدر نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطینیوں پر اسرائیلی ریاست کے مظالم کو بند کرنے اور عالمی برادری سے اسرائیل پر آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے دبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مظلوم فلسطینی قوم کو ان کے حقوق دلانے میں بری طرح ناکام ہیں۔ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی قوم کی حقوق کی حمایت اور اسرائیلی ریاست کے مظالم کی مذمت جاری رکھے گا۔

مختصر لنک:

کاپی