شنبه 03/می/2025

گھر گھر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینی گرفتار کرلیے

پیر 30-ستمبر-2019

قابض اسرائیلی  فورسز نے پیر کے روز صبح سویرے نو فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرنے کےبعد تفتیش کے لیے حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔سوموار کو علی الصباح قابض فوج نے  مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس  کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارے اور ان کے گھروں کی تلاشی لی۔ گھروں میں تلاشی کےدوران گھروں میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔

سوموار کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور القدس سے نو فلسطینیوں کو گرفتاری کیا گیا۔ ان میں سے پانچ 5 فلسطینیوں غرب اردن سے حراست میں لیا گیا جب کہ چار کی گرفتاری القدس سے عمل میں لائی گئی۔ قابض فوج

مرکزاطلاعات فلسطین کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے جنوب میں دھیشہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران 24 سالہ رغد راید شمروخ اور 25 سالہ باسل ولید دعامسہ  کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق قابض فوج نے ان فلسطینیوں کے گھروں میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

غرب اردن اور القدس میں بھی کئی مقامات پر اسرائیلی فوج کی طرف سے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی