چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں شہید دو فلسطینی سپردخاک

اتوار 29-ستمبر-2019

قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کو گذشتہ روز ان کے آبائی علاقوں غرب اردن کے نابلس اور غزہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع گورنری نابلس کے عوام نے شہداء محمد فوزی عدوی کے جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے  شہداء کے قبرستان سپرد خاک کیا گیا۔

اسرائیلی حکام نے 36 سالہ عدوی کو گذشتہ 21 جنوری حوارہ چوکی سے گزرتے ہوئے گولی مار کر شہید کردیا تھا اور اس کے بعد اس کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔

ادھر سینکڑوں فلسطینیوں نے ہفتے کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کی مشرقی سرحد کے قریب "واپسی اور محاصرے کو توڑنے” کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے  فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا تھا جسے گذشتہ روز رفح کے علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سوگواران نے بیس سال کے ساھر عبداللہ عثمان کی نماز جنازہ رفح کے وسط میں واقع اپنے گھر پر ادا کی جس کے بعد شرکاء نے شہید کا آخری دیدار کیا اور بعدازاں شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی