چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی جلادوں کا فلسطینی قیدی پروحشیانہ تشدد، حالت غیر، اسپتال منتقل

اتوار 29-ستمبر-2019

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایاگیا ہےکہ اسرائیلی زندانوں میں قید 44سالہ سامر العرابید کو صہیونی جلادوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہوگئی اور اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم’ضمیر فائونڈیشن’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس  کے مغرب میں واقع مسکوبیہ تفتیشی مرکز میں تفتیش کے دوران عرابید کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وحشیانہ تشدد سے وہ ہوش کھو گیا تھا۔ اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 "ضمیر” کے مندوب کا کہنا ہے کہ "قابض حکام نے  المسکوبیہ حراستی مرکز میں سامر العرابید کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت سنگین  ہونے کے بعداسپتال منتقل کردیا۔ فلسطینی قیدی کا پورا جسم زخموں سے چور ہوچکا ہے۔

انسانی حقوق گروپ نے اسرائیلی حکام کو عرابید کی زندگی کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اس واقعے کی بین الاقوامی اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس تناظر میں ، اسرائیلی پبلک سیکیورٹی ایجنسی "شاباک” نے اتوار کے روز صبح سویرے یہ بتایا کہ رام اللہ کے رہائشی قیدی سامر عرابید کو اس کی تفتیش کے دوران طبیعت خراب ہونے کے بعد  القدس کے اسپتال "حدساہ” منتقل کردیا گیا تھا۔

عبرانی اخبار ‘یدعوت احرونوت’ کی ویب سائٹ  کے مطابق  عرابید کو جنہیں کچھ دن قبل گرفتار کیا گیا تھا پر ایک مزاحمتی سیل کی قیادت کرنے اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی