جرمنی کے وفاقی مرکز برائے صحت نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بعض اوقات نفسیاتی اور جسمانی عوارض سے تھائی رائیڈ کی علامت ظاہر ہوسکتی ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مرکز صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نفسیاتی علامات میں اضطراب، خوف، اداسی اور افسردگی ایسی علامات میں جن تھائی رائیڈ کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ جسمانی علامات میں تھکاوٹ، بھوک میں کمی ، وزن میں کمی، کم زوری، ذہنی دبائو نیز خواتین کے لیے حیض کے اوقات میں تبدیلی تھائی رائیڈ کی علامتیں ہوسکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کچھ دیگر علامات جن میں بالوں کا گرنا اور ناخنوں کا رنگ تبدیل ہونا بھی تھائی رائیڈ کی علامات قرار دی جاسکتی ہیں۔
لہذا یہ چیک کرنے کے لئے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں کہ کیا یہ علامات تھائیرائیڈ کی پریشانیوں کی وجہ سے ہیں اور ان کا بروقت علاج کریں۔