جمعه 15/نوامبر/2024

ایران کے ساتھ کشیدگی کا پرامن حل چاہتے ہیں: مائیک پومپیو

جمعہ 27-ستمبر-2019

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ کشیدگی کا پُر امن حل چاہتا ہے تاہم گیند اب تہران کے کورٹ میں ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کے اس موقف کو دہرایا کہ "ایران جوہری ہتھیار ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا”۔

امریکی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بدھ کی شام ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے۔ پومپیو کا کہنا تھا کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا موقع پا لیں گے اور ایک ایسا نتیجہ سامنے آئے گا جوایران اور امریکا کے لیے اچھا ہو”۔

امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پابندیوں کا عائد کیا جانا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر عمل درامد کا کی ابتدا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی