چهارشنبه 30/آوریل/2025

شمالی فلسطین میں فلسطینیوں کے تین مکانات مسمار،10 فلسطینی گرفتار

جمعرات 26-ستمبر-2019

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے سنہ 1948ء کے شہر شفا عمرو میں چوبیس گھنٹوں میں فلسطینیوں کے تین مکانات مسمار کردیے۔ مکانات مسماری کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے کریک ڈائون میں 10 فلسطینی حراست میں لے لیے۔

شفا عمر بلدیہ کے میئر نے بتایا کہ آج جمعرات کو علاقے میں مکانات مسماری اور فلسطینیوں کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف عام ہڑتال کی گئی ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے شفا عمرو میں البصلیہ کالونی میں مصطفیٰ نمارنہ اور ماجد نمارنہ نامی شہریوں کے دو مکانات مسمار کردیے۔

مکانات مسماری کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تو اسرائیلی فوج نے ان کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا اور کم سے کم دس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

خیال رہے کہ فلسطین بھرمیں قابض اسرائیلی فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری اور ان کی املاک پرناجائز قبضے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی