فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر تعینات اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر لاکھوں مکھیوں اور مچھروں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں صہیونی فوجیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اسرائیلی فوجیوں کے کمروں کی دیواروں، سونے کے بستروں، کھانے کے کمرے، کچن اور اڈوں کے اندر ہر جگہ درجنوں فوجیوں نے مکھیوں اور مچھروں کی یلغار کی شکایت کی ہے۔
ایک خاتون فوجی اہلکارہ ‘نعما’ نے بتایا کہ فوجی سرحد پر 8/4 کے نظام کے تحت کام کرتے ہیں۔ سرحد پر انہیں مکھیوں، مچھروں، چیونٹیوں اور دیگر حشرات الارض کی بھرمار کا سامنا ہے۔