چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیلوں میں قید تین فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

منگل 24-ستمبر-2019

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل تین فلسطینیوں نے انتظامی حراست کی توسیع کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے ایک فلسطینی سلطان خلف نے 67 دن کےبعد انتظامی قید میں مزید توسیع نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔ قابض حکام نے کہا ہے کہ سلطان خلف 67 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال پر رہے۔ انہیں اسرائیلی حکام کی طرف سے آئندہ دسمبر میں رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مرکز برائے اسیران کا کہنا ہے کہ 42 سالہ مریض اسیر احمد عبدالکریم غنام جن کا تعلق الخلیل شہر کے جنوب میں دورا کے مقام سے ہے مسلسل 73 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسیر غنام کی طویل بھوک ہڑتال کے باعث حالت کافی تشویشناک ہے اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسی طرح 30 سالہ اسماعیل احمد علی  مقدسی جن کا تعلق مشرقی بیت المقدس کے علاقے ابو دیس سے ہے اور وہ 63 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بھوک ہڑتال کرنے والےتیسرے فلسطینی 46 سالہ طارق قعدان کا تعلق جنین سے ہے اور وہ اسلامی جہاد کے رہ نما ہیں۔ انہوں نے مسلسل 56 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسیر قعدان پندرہ سال اسرائیلی زندنوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی