خلیجی ریاست قطر کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطری وفد کی قیادت غزہ میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے وائس چیئرمین خالد الحردان نے کی۔ یہ وفد غرب اردن کے راستے بیت حانون گذرگاہ سے غزہ داخل ہوا۔
قطری وفد نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی مقامی قیادت سے ملاقات کی اور قطر کے تعاون سے جاری ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
خیال رہے کہ قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں 40 کروڑ ڈالر کی مالیت سے بنیادی ڈھانچے، ہائوسنگ اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔