جمہوریہ سلووینیا کے نوو میسٹو میں نامی ایک دوا ساز کار خانہ کی طرف سے 18 سالہ ایمان محسن حسین کو کیمسٹری کے میدان میں سالانہ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس نے سائنسی میدان میں مزید خدمات انجام دیتے ہوئے صابن اور امراض جلد پر تحقیق کے اعزاز میں اسے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ایمان محسن کا کہنا تھا کہ "فطری طور پر جب آپ کے سامنے مختلف چیلنجز ہوں اور مگر کچھ کرنے کا موقع بھی آپ کے پاس ہو تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔”
ایمان نے العودہ نیوز نیٹ ورک کو بتایا ” میں نے اپنے اسکول کے ساتھی کے ساتھ مل کر جلد پر صابن کے اثرات کے بارے میں ایک تحقیق کی۔ تحقیق کے دوران ہمیں چار مختلف قسم کے صابن استعمال کرنے کا کہا گیا۔”
ایک مقامی کارخانے کی طرف سے ایمان حسین کو سالانہ ایوارڈ جاری کیا گیا۔
ایمان ایک پر جوش جوان اپنی مادر وطن سے محبت کرنے والی اور فلسطین کے لیے ناقابل تسخیر خدمات انجام دینے کا جذبہ رکھتی ہے۔
خیال رہے کہ اس کے بھائی یعقوب نے 2018ء میں جمہوریہ میں سلووینیا کی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام ریاضی کے ایک مقابلے میں طلائی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔