قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے قلنسوہ اتوار کے روز ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک زیرتعمیر عمارت کو فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کے بلڈوزروں نے پولیس کے تحفظ میں قلسنوا کے مغربی میدان میں دھاوا بولا ، جس نے ابوعرار خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کے مکان کی طرف جانے والی سڑکیں بند کر دیں۔ بعد ازاں ان کا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا گیا۔
اسرائیلی حکام نے چار سال قبل اسی علاقے میں ابو عرار خاندان کے دو مکانات منہدم کر دیئے تھے۔
سنہ 48 علاقوں میں فلسطینی قصبے غیر مجاز تعمیرات کی بنا پر مکانات کے انہدامی کارروائیاں روز کا معمول بن چکے ہیں جبکہ اسرائیلی حکام کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو عمارتوں کے اجازت نامے حاصل کرنے کی کھلی چھٹی ہے۔