فلسطینی وزارت ہائوسنگ ولیبرنے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں جزوی طور پر متاثر ہونے والے 25 ہزار مکانات کی فوری مرمت کی اشد ضرورت ہے۔ جب کہ مجموعی طور پر غزہ میں 60 ہزار گھروں کی تعمیر اور ان کی مرمت، بحالی اور تزئین کی ضرورت ہے۔
غزہ میں وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام اتوار کے روز منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں سکریٹری وزارت ہائوسنگ ناجی سرحان نے کہا کہ ہاؤسنگ یونٹوں کمی کا تخمینہ ایک لاکھ 20 ہزار لگایا گیا ہے جب کہ سالانہ 14 ہزار مکانات کی تعمیر کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔
سرحان نے اس بات کی نشاندہی کی کہ وزارت نے معمولی اور کم وسائل کے باوجود غزہ میں گھروں کی تعمیر اور بحالی کے مختلف منصوبوں پر کام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی پر عاید کی جانے والی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں تعمیراتی منصوبے التوا اور تعطل کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت ہائوسنگ روزگار فنڈ اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ساتھ فیلڈ سروے ٹیموں میں کے ذریعے غزہ میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنے اور گھروں کی تعمیر و مرمت کے لیے مختلف پروگرامات پر کام کر رہی ہے۔