قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 55 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پیرکی صبح سویرے اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں درجنوں فلسطینی شہریوں کو گرفتارکرنے کے بعد حراستی مراکز منقتل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے مغربی کنارے میں چھاپوں میں 29 فلسطینیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور ساتھ ہی دعوی کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے متعدد افراد کو مزاحمتی کارورائیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
اسرائیلی قابض فوج نے وسطی مغربی کنارے کے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع بیرزیت نامی قصبے میں چھاپے کے دوران اسیر قیدی یزن مغامس س کی والدہ کو گرفتار کیا۔
ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے قصبے پر چھاپہ مارا اور اس کے گھر میں دھاوے کے دوران قیدی اسیر فلسطینی کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔ اسیر مغامس کو کچھ دن پہلے ہی بیر زیٹ یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ فلسطینی طلبا تنظیم کارکن ہے۔
اسرائیلی قابض فورسز نے رام للہ کے شمال میں واقع قصبہ برہام میں واقع گھر پر چھاپے کے دوران بیریٹ یونیورسٹی باسل فلیان نامی طالب علم کو حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ فلیان کو فلسطینی سیکیورٹی فورسز نے دو روز قبل جیل سے رہا کیا تھا۔
اسرائیلی قابض فوج نے رام للہ میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران بیسان سنٹر برائے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر اعتراف الرماوی کو بھی گرفتار کرلیا۔
الخلیل میں مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے نزار سدر اور رامی خالد العویوی کو گھروں میں دھاوا بولتے ہوئے گرفتار کیا۔
بیت لحم کے کے جنوب میں دھیشہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج نے تلاشی کے دوران جمال عیسیٰ ، مراد الخمور اور بلال عمر الصیفی کو ان کے مکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد گرفتار کیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج نے عیساویہ میں تلاشی کے دوران 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔