چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایران میں اسرائیل، امریکا اور برطانیہ کے گرائے گئے ڈورن کی نمائش

اتوار 22-ستمبر-2019

ایران نے نے امریکا کے  گلوبل ہاک جاسوسی طیاروں، برطانیہ اور اسرائیل کے قریبا 11 جاسوس ڈرون کی نمائش کی ہے۔ یہ ڈرون طیارے گذشتہ عرصے کے دوران ایران میں مار گرائے گئے تھے۔

دشمن ملکوں کے جاسوس ڈرون طیاروں کی یہ نمائش ایران-عراق جنگ کی برسی کے موقع پر ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقدہ "مقدس ہفتہ دفاع” تقریبات کے موقع پر منعقد کی گئی جس میں برطانیہ، اسرائیل اور امریکا کے گرائے گئے ڈرون طیاروں کی باقیات کی نمائش کی گئی تھی۔

اسی نمائش میں ،ایرانی ساختہ فضائی دفاعی نظام "خرداد -3” کوامریکی گلوبک ہاک جاسوس طیارے کی باقیات بھی شامل کی گئی تھیں۔

میوزیم آف ہولی ڈیفنس ایرانی انقلاب کے ڈائریکٹر علی اصغر جعفری نے بتایا کہ اس نمائش میں اسرائیل، امریکا اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈرون کی نمائش کی گئی جنہیں سرحدی خلاف ورزی کےدوران مار گرایا گیا تھا۔

پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ، انقلابی گارڈز کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے کہا کہ کہ ان کے ملک نے اپنی طاقت کا صرف ایک حصہ استعمال کیا ہے۔ ان کی زیادہ تر طاقت پوشیدہ ہے۔

سلامی نے مزید کہا کہ ایران کے ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی پیشرفت نے اس کے اور دشمن کے مابین فاصلہ کم کردیا ہے۔ دشمن کی دھمکیوں کے نتیجے میں تمام تکنیکی فائدہ حاصل کیا گیا ہے۔اگر دشمن نے دھمکی نہ دی ہوتی تو ہم پیچھے ہٹ جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی