قابض صہیونی فوج نے دو فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ایک ماہ کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کیے گئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ان میں سے ایک فلسطینی کو مشرقی بیت المقدس میں ‘العیزریہ’ کے مقام پر گولیاں مر شہید کیا گیا تھا جب کہ دوسرے کو غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔
فلسطینی سول امور کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید عمر یونس کو غرب اردن کے شمالی علاقے قلقیلیہ میں ‘الیاھو’ چوکی سے اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق شہید نسیم ابو رومی کا جسد خاکی مشرقی بیت المقدس میؐ ابو دیس کے مقام معسکر الجبل سے اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
چودہ سالہ ابو رومی کو وسط اگست میں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ کے قریب گولیاں مار کرشہید کردیا تھا۔
جب کہ 20 سال یونس اپریل کے آخر میں بیلنسن اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ اسے اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔