انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا چوکی پراسرائیلی فوج نے ایک نہتی فلسطینی خاتون کو شہید کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی خاتون کے ہاتھوں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں قتل سنگین جرم ہے۔ اسرائیل چوکی سے گذرنے والی ایک نہتی فلسطینی خاتون کو بغیر کسی خطرے کے گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا قلندیا چیک پوسٹ پر فلسطینی خاتون کا بےدردی اور منظم پالیسی کے تحت سنگین جرم ہے۔ اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرنے کے ساتھ اس کی عالمی سطح پر جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
"ایمنسٹی” نے ایک پریس ریلیزمیں کہا ہے کہ ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ جب اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی خاتون پر گولیاں چلائیں تو وہ فوجیوں سے کافی فاصلے پر تھی۔ اس کے پاس کوئی آتشیں اسلحہ بھی نہیں تھا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی افواج حد سے زیادہ طاقت کا استعمال، فلسطینیوں کے غیرقانونی اور ظالمانہ قتل عام،انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے اور فلسطینیوں کا خون بہانا اسرائیلی فوج کا مشغلہ بن چکا ہے۔ اسرائیلی افواج کا احتساب نہ ہونا انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزیوں کا باعث بن رہا ہے۔