جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی مہم جاری، مزید 24 فلسطینی گرفتار

جمعرات 19-ستمبر-2019

مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی قابض فوج آج صبح سویرے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران دو درجن فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا جب کہ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے جمعرات کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کئی مقامات پر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے ساتھ ساتھ قابض فوج نے گھروں میں موجود نقدی اور زیورات لوٹ لیے جب کہ دیگر قیمی سامان کی بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ کی گئی۔ تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ نام نہاد سیکیورٹی فوروسز نے مغربی کنارے سے 19 مشتبہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو گرفتار کیا ہے جو فوج کو "مطلوب” ہیں اور انہیں مختلف حراستی کیمپوں اور تفتیشی مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے پانچ فلسطینیوں کو مقبوضہ بیت المقدس سے گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہررام اللہ کے مغرب میں واقع کفر نعمہ  گاؤں میں جا گھسی جہاں خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا۔

گاؤں کے ایک ذرائع نے بتایا کہ فوج کی گشتی پارٹی نے گاؤں پر دھاوا بولا ، اس کے بعد فوجیوں نے شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان کی تلاشی لی ، رہائشیوں سے پوچھ گچھ کی گھروں میں گھس کر لوٹ اور توڑپھوڑ کی گئی۔

رام اللہ میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان کی شناخت مهيب عبده، إيهاب محيي الدين، أحمد منصور عبده، حسين سائد عبده اوربراء عبده کے نام سے کی گئی ہے۔ انہیں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پرمنتقل کردیا گیا۔ قابض فوج نے گھروں پر چھاپے کے دوران قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

اس موقعے پر فلسطینی شہری صہیونی غنڈہ گردی کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔ دوسری طرف قابض فوج نے شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر صوتی بم اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

غرب اردن کے شمالی شہر بلاطہ پناہ گزین کیمپ کر اسرائیلی فوج نے چھاپہ مارا اور تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ‘فینیق پارک’ اور مواصلات کے علاقے سے  فلسطینیوں کے گھروں میں تلاشی کی۔ اس موقع پر بھی فلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

قابض فوج نے قلقیلیہ شہر میں تلاشی کے دوران 36 سالہ  محمد نعیم باقر ، 29 سالہ مہدی ہاشم صبری 18 سالہ عبدالحلیم الحاج  اور 18سالہ حمزہ یاسر عوینات  کو گرفتار کیا۔

شمالی شہر جنین سے محمد نظمی ابو زاغا ، یوسف شریم ، احمد صباح ، باسل عکرمہ اور صہیب مرعی کو گرفتار کرلیا۔

اس کے علاوہ ، رام اللہ کے مرکز میں اسرائیلی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 10 فلسطینی زخمی اور درجنوں دم گھٹنے سے ہوش ہو گئے۔ الخلیل شہر میں بھی قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی