پنج شنبه 01/می/2025

ہمیں فلسطین کے نعرے کی طرف واپس آنا ہوگا: لبنانی صدر

بدھ 18-ستمبر-2019

لبنانی صدر عماد میشل عون نے کہا ہے کہ ہم پر حل مسلط کرنے کی کوشش  کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمیں بیداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ تاکہ ہم اصل مسئلے یعنی تنازع فلسطین کی طرف پلٹ سکیں۔ورنہ ہم نہیں جانتے کہ ہم کس انجام کو پہنچیں گے؟ وہ انجام جو بھی ہوگا بہت مشکل ہوگا’۔

لبنانی صدر نے زور دے کرکہا کہ "اسرائیل میں مزید فلسطینی علاقوں کا الحاق اسرائیلی سیاسی جماعتوں  کا انتخابی دوڑ میں کامیابی کا ایک پرکشش نعرہ بن چکا ہے”۔

"لہذا ہمیں آج مسئلہ فلسطین  کو بنیادی ‘بنیادی نعرے’ کے طور پر اپنانا ہوگا”۔ ہمیں  دلیل اور دل کی آواز سننے کے لیے واپس آنا چاہئے ، خاص طور پر چونکہ اسرائیل نہ صرف افراد کی سطح پر کام کررہا ہے ، بلکہ قوموں کی سطح پر بھی ان کو تقسیم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

مختصر لنک:

کاپی