قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج سوموار کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 19 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےکے جنوبی شہر الخلیل میں بیت کاحل کے مقام پر تلاشی کے دوران بسام عطیہ الزھور، ان کا بیٹا امیر، عمر محمود عصافرہ اورمناصر محمود ابوریش کو حراست میں لیا گیا۔
شمالی الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران محمد جمال ابو سل کو حراست میں لے لیا۔
جنوبی الخلیل میں الفوار کیمپ میں تلاشی کے دوران سابق اسیر سامی جنازرہ کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا۔
ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں قابض فوج نے بیت فجار کے مقام سے ایاد طقاطقہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
شمالی شہر نابلس میں 59 سالہ سابق اسیر احمد نبھان صقر کو حراست میں لیا گیا۔ خلہ العامود کے مقام سے حسام الغنمہ اور بلاطہ البلد کے مقامات سے مہند سلامہ اور محمد مسعود دویکات کو گرفتار کیا گیا۔
قابض فوج نے شمالی شہر عصیرہ میں سابق اسیر انس حمادنہ کے گھر پر چھاپے مارے۔ شمالی شہر سلفیت میں محمود عبدالرئوف کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔