لیموں اپنے کڑے ذائقے کی وجہ سے ہر ایک کی پسند نہیں مگر اس میں پائے جانے والے طبی خواص اس بات کے متقاضی ہیں کہ اسے ہر دستر خوان پر ہونا چاہیے۔
ماہرین صحت لیموں کے بے پناہ طبی فواید بیان کرتے ہیں۔ امریکا کی اوھایو یونیورسٹی کے زیراہتمام لیموں کے فواید پر ایک نئی تحقیق کی گئی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لیموں کا استعمال کو حد درجہ مفید ہے ہی مگر اس کی خوش بو بھی کم فائدہ مند نہیں۔
جسم میں فائبر کی کمی دور کرنے کے لیے لیموں کا استعمال غیر معمولی طور پر مفید ہے۔ لیموں کے ایک دانے کا عرق ایک گلاس پانی میں ملا کر دن میں ایک بار ضرور پینا چاہیے کیونکہ اس میں کم سے کم پانچ اعشاریہ نو گرام فائبر ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو روزانہ فائبر والی اتنی غذا ضرور استعمال کرنی چاہیے جس میں فائبر کی مقدار 25 سے 38 فی صد کے درمیان ہو۔ اسی طرح لیموں میں حراروں کی مقدار بھی غیرمعمولی طورپرکم ہوتی ہے۔ اس طرح یہ جسم میں فالتو وزن اور چربی کم کرنے میں مدد دیتا ہے، خون میں فشار کو کنٹرول کرتا اور کولسٹرول کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے۔