شنبه 16/نوامبر/2024

اردن کےسعودیہ میں قید 30 شہریوں کی رہائی کے لیے رابطے

جمعہ 13-ستمبر-2019

قطرسے عربی میں نشریات پیش کرنے والے’الجزیرہ’ ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید 30 افراد کی رہائی کے لیے الریاض حکام سے رابطے شروع کیے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سعودی عرب لاپتا کیے گئے اردنی شہریوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودیہ میں تقریبا تیس اردنی شہری جدہ کے ذھبان  اور الریاض کے حائرجیل  جبکہ ایک تیسرے گم گنام جیل میں قید ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے رواں سال فروری میں مملکت میں موجود اردنی شہریوں کی پکڑ دھکڑ شروع کی تھی۔ یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئی جب فلسطینیوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کی گئی تھی۔ یہ گرفتاریاں قضیہ فلسطین کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کی گئیں۔

سعودی عرب میں گرفتار اردنی اور فلسطینی شہریوں کو تا حال عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔ اردنی ٹریڈ یونین کا کہنا ہے کہ اس کے تین رکن سعودی عرب کی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں درجنوں فلسطینی شہری غیرانسانی ماحول میں ڈالے گئے ہیں۔ان میں کئی بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو طرح طرح کے جسمانی اور نفسیاتی تشدد کے حربوں کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی