شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں 172 یہودیوں کا قبلہ اول پردھاوا

جمعہ 13-ستمبر-2019

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 172 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عبرانی زبان میں خبریں شائع کرنے والے اسرائیلی میڈیا کےمطابق کل جمعرات کے روز پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں172  یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔ یہ سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی