چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالتوں سے فلسطینی بچوں سے 22 ہزار شیکل جرمانوں کی سزائیں

جمعرات 12-ستمبر-2019

فلسطینی امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے دوران اسرائیلی عدالتوں کی طرف سے کم عمر فلسطینی بچوں سے 22 ہزار شیکل جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘عوفر’ جیل میں قید 21 کم عمر بچوں کو جرمانوں کی سزائیں سنائی گئیں۔ ان اسیران میں 17 فلسطینیوں کو گھروں کے اندر سے حراست میں  لیا گیا جب کہ ایک کو راہ چلتے ہوئے جب کہ دو کو حراستی مرکز میں طلبی کے بعد حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی بچوں کی گرفتاری کے وقت انہیں وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران اسرائیلی عدالتوں سے 15 بچوں کو سزائیں دی گئیں۔ اسرائیلی جیلوں میں 220 بچے حراست میں ہیں جن میں سے 95 کو’عوفر’ قید خانے میں رکھا گیا ہے۔

فلسطینی امور اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی عدالتوں کی طرف سے فلسطینی بچوں کو بھاری جرمانے کی سزائیں روز کا معمول بن چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی