جمعه 15/نوامبر/2024

دہشت گردی کے الزامات کی پرواہ نہیں، مزاحمت جاری رکھیں گے:باسم نعیم

جمعرات 12-ستمبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن باسم نعیم نے کہا ہے کہ حماس یورپی ممالک کی عدالتوں میں’جماعت’ کو دہشت گردی کا لیبل ختم کرانے کی مہم جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس پر دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ حماس فلسطینی قوم کی آزادی کی آئینی جدو جہد کررہی ہے جسے ختم نہیں کیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باسم نعیم نے کہا کہ یورپی ممالک کی حماس اور القسام بریگیڈ کے حوالے سے پالیسی غیراخلاقی اور غیرقانونی ہے۔ یورپی ممالک اسرائیلی ریاست اور صہیونی لابی کی خوش نودی پرمبنی ہے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ حماس یورپی ممالک کی عدالتوں میں قانونی جنگ جاری رکھے گی۔ حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے یورپی ممالک کے فیصلے ناقابل قبول ہیں۔ حماس پر دہشت گردی کا الزام ساقط کرنے کے لیے قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کی ایک عدالت نے حماس اور جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی