چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اسیران کی اسرائیلی حکام کو 24 گھنٹے کی وارننگ

جمعرات 12-ستمبر-2019

اسرائیل کی ‘ریمون’ جیل میں فلسطینیوں نے اپنے مطالبات پورے کرنے کے لیے قابض صہیونی حکام کو 24 گھنٹے کی وارننگ دی ہے۔ یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دوسری طرف اسی جیل میں 23 فلسطینی اپنے مطالبات کے لیے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں سے پانچ نے پانی پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ریمون جیل میں قید فلسطینیوں نے اپنے حقوق کے لیے نئی تحریک شروع کرنے کی تیاری کی ہے۔ اس تحریک میں بھوک ہڑتال بھی شامل ہے۔ اسیران کی طرف سے جیل انتظامیہ کو اپنے مطالبات پورے کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کی مہلت دی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اسیران کی طرف سے ہڑتال اس وقت شروع کی گئی جب قابض فوج نے ریمون جیل میں قید 23 فلسطینیوں کو ‘نفحہ’ جیل منتقل کردیا۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے فلسطینی اسیران کے کمروں میں اشتعال انگیز چھاپے مارے اور انہیں زدو کوب کیا۔
اسیران کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جیل میں لگائے گئے جیمرز فوری طورپر ہٹائے جائیں کیونکہ جیمرز کینسر جیسے خطرناک امراض کا موجب بن سکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی