اردن نے اپنے دو شہریوں کی اسرائیل میں گرفتاری پر تل ابیب سے احتجاج کرتے ہونے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمان نے شاہ حسین پل کے راستے اردنی باشندوں کی گرفتاری کے خلاف منگل کے روز اسرائیلی سفیرکو عمان میں دفتر خارجہ میں طلب کرکے ان سے شدید احتجاج کیا گیا۔
اردن کی وزارت برائے امور خارجہ نے تصدیق کی کہ وہ اردن کے دونوں شہریوں عبد الرحمن مرعی اور ہبہ عبدالباقی کو رہا کرنے کے لیے تمام دستیاب سفارتی، سیاسی اور قانونی ذرائع سے کام کر رہا ہے۔ ان دونوں اردنی باشندوں کو اسرائیلی حکام نے فلسطین اور اردن کے درمیان شاہ حسین پل عبور کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان القضاۃ نے کہا ہے کہ عمان اسرائیل میں حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ کل منگل کو عمان میں اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے ان سے سخت احتجاج کے ساتھ دونوں گرفتار شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے خلاف تمام الزامات اور تحقیقات سے متعلق وزارت کو آگاہ کرنے کو کہا گیا ہے۔
القضاۃ نے یہ بھی واضح کیا کہ تل ابیب میں قائم اردنی قونصل خانے نے منگل کے روز زیرحراست عبدالحمٰن مرعی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اردنی شہری کے معاملے کی قانونی معاونت اور پیروی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالرحمان مرعی کی ہمشیرہ ہبہ عبدالباقی کو بہن شاہ حسین پل کے راستے مملکت کے علاقے میں واپس جانے میں کامیاب ہو گئی۔