شنبه 16/نوامبر/2024

شام میں خانہ جنگی کے دوران 3987 فلسطینی پناہ گزین شہید

بدھ 11-ستمبر-2019

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم ‘ایکشن گروپ’ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2011ء سے شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دوران اب تک 3987 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1017 فلسطینی پناہ گزین 2013ء میں شہید ہوئے جب کہ 2012ء میں شام میں خانہ جنگی کے دوران 778 فلسطینی شہید ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کے اندر 1977 فلسطینی شہید ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1422 فلسطینیوں کی شہادت بمباری، ناکہ بندی اور براہ راست گولیاں مارنے کے نتیجے میں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی شام میں درعا شہر میں 263 فلسطینی شہید ہوئے۔ دمشق کے قریب خان الشیخ میں 202، حلب میں النیرب کیمپ میں 168، الحسینیہ میں 124 اور متفرق مقامات پر 188 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں شہید ہونے والے 3987 فلسطینیوں میں سے 3895 کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس دوران 604 فلسطینی پناہ گزینوں کی موت دوران حراست تشدد کے باعث ہوئی۔

سنہ 2011ء کے بعد شام میں 1180 فلسطینی پناہ گزین بدستور زیرحراست ہیں۔ 1758 فلسطینیوں کو شامی فوج کی جیلوں میں ڈالا گیا۔ ان میں 109 خواتین اور 1649 مرد ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی